بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور بلاول کے درمیان آج ہونیوالی ملاقات منسوخ ہوگئی یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول کے اسلام آباد پر ملاقات کا امکان ہے ۔
ملاقات کے دوران حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے ، اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے جاناتھے
۔اس موقع پر پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آنا تھے۔