ممتاز مذہبی سکالر علامہ عارف حسین واحدی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات اور علماء کنونشن کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا اور فیلڈ مارشل کیخلاف تحریک انصاف کا بھونڈا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عالم اسلام کے حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے درد بھرا جملہ کہا کہ کیا وجہ سے مسلمان ممالک پرآئے روز پر حملہ کیا جاتا ہے، باقی ممالک امن میں ہیں۔
کبھی افغانستان، کبھی عراق کو کمروز کرتے ہیں کبھی شام کو اور کبھی لیبیا، لبنان اور یمن پر حملہ آور ہوتے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم علم اور ٹیکنالوجی سے دور ہو چکے ہیں جس وجہ سے وہ ہمیں کمزور سمجھتے ہیں اور حملے کرتے ہیں، آج کل ایران پر بڑا حملہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کی شہادت پر فیلڈ مارشل نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دکھ کا اظہار کیا اوراپنے تعلقات بتائے کہ رہبر معظم کیساتھ ہماری کتنی محبت تھی اور وہ ہمارے ساتھ محبت کرتے تھے۔
ایران پر حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں 3ممالک ایران کیساتھ کھڑے ہیں، ان میں ایک پاکستان ہے اوروزیر خارجہ ایران کے بیان کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ انہوں نے شکریہ ادا کیا ہے پاکستان کا ۔
سعودی عرب اورخلیجی ممالک پرایران کے حملوں کے حوالے سے فیلڈ مارشل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل چاہے گا مسلمان ممالک آپس میں لڑیںاور بکھریں اور ہم کامیابی حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان
علامہ واحدی کے مطابق ہم سعودی عرب سےرابطے میںہیں، ہم کوشش کریں گے جنگ بند ہو اور کم ازکم سعودی عرب، خلیجی ممالک اور ایران میں اختلافات نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور بولا کہ اگر پاکستان کے اثاثے جلائے جائیں گے تو اس سے دشمن خوش ہوگا۔
فیلڈ مارشل نے خصوصاً گلگت بلتستان کے حوالے سے کہاکہ وہاں جذباتی لوگوں نے ایسی حرکتیں کیں جو قابل قبول نہیں ہیں۔
علامہ واحدی کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے ہمارے دین مذہب اور عقیدے کے بعد سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہم ہمیشہ پاکستان اور پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔





