ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں شدت آ گئی ہے، کیونکہ ایران نے ہفتہ کی علی الصبح اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کیا ہے۔
ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں کلسٹر میزائل تل ابیب اور یروشلم میں مختلف مقامات پر گرے، جس سے شدید دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں تل ابیب کی متعدد عمارتیں نشانہ بنیں، جن میں اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت بھی شامل ہے۔
🚀🚀🚀 ROCKS ARE COMING TO HIT ISRAEL! pic.twitter.com/vmBDVn6tHr
— Jackson Hinkle 🇺🇸 (@jacksonhinklle) March 20, 2026
گش دان میں بھی دو ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ اب تک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔
حملے کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں۔
اسرائیلی حکام نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نااہل مودی کا آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت ملنے کا پروپیگنڈا بےنقاب
یہ تازہ میزائل حملہ ایران کی جانب سے تل ابیب پر پانچواں بڑا حملہ ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل نے اپنے دفاعی اقدامات میں شدت لا دی ہے اور ممکنہ جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔





