ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں نمازعید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں فرزندانِ اسلام نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا۔
نمازعید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علمائے کرام نے اپنے خطبات میں بھائی چارے، محبت اور باہمی احترام کو فروغ دینے پر زور دیا۔
عیدالفطر کے اس پرمسرت موقع پر شہریوں نے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگایا اور عید کی خوشیاں بانٹیں۔ گھروں میں روایتی پکوانوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ بچوں اور بڑوں میں عیدی لینے دینے کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس سے خوشیوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔





