عید الفطر پر ملک بھر میں 50 پروازیں منسوخ، 20 تاخیر کا شکار

عید الفطر پر ملک بھر میں 50 پروازیں منسوخ، 20 تاخیر کا شکار

عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے، جہاں مجموعی طور پر 50 پروازیں منسوخ جبکہ 20 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں کی کم تعداد (لوڈ کی کمی) کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 42 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے بحرین، دوحہ، ابوظہبی، شارجہ، دبئی اور نجف کے لیے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسی طرح لاہور سے ابوظہبی، دوحہ، فجیرہ اور شارجہ جانے والی 8 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ اسلام آباد سے راس الخیمہ، دبئی، ابوظہبی، کویت، فجیرہ، العین اور بحرین کے لیے 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

مزید برآں اندرون ملک بھی فضائی سروس متاثر رہی، جہاں گلگت، اسکردو اور کراچی کی 7 جبکہ لاہور سے کراچی کی ایک پرواز منسوخ ہوئی۔

دوسری جانب کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے جدہ، ریاض، شارجہ، استنبول اور مدینہ جانے والی 20 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق عید کے دنوں میں مسافروں کی غیر متوازن تعداد کے باعث بعض روٹس پر پروازیں منسوخ جبکہ دیگر پر شیڈول میں تبدیلیاں کی گئیں، جبکہ ایئرپورٹس پر مسافروں کو بروقت معلومات فراہم کرنے کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top