اڈیالہ جیل میں نماز عید کی ادائیگی، عمران خان سکیورٹی وجوہات کے باعث نہ پڑھ سکے

اڈیالہ جیل میں نماز عید کی ادائیگی، عمران خان سکیورٹی وجوہات کے باعث نہ پڑھ سکے

ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید کی نماز جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی، تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث عمران خان نماز میں شریک نہ ہو سکے اور اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر بات چیت متوقع ہے، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جہاں مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور ملکی خوشحالی و امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔

Scroll to Top