وزیراعظم کا سیاسی و حکومتی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

وزیراعظم کا سیاسی و حکومتی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر ملک کی سیاسی و حکومتی قیادت سے ٹیلی فونک رابطے کیے اور عید کی مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

اسی طرح انہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر سندھ نہال ہاشمی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے بھی رابطہ کیا اور عید کی خوشیاں بانٹیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزرائے اعلیٰ مریم نواز شریف اور سید مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کر کے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

مزید برآں انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی رابطہ کیا، جن میں مولانا فضل الرحمان، خالد مقبول صدیقی اور ایمل ولی خان شامل ہیں۔

وزیراعظم نے دیگر رہنماؤں سے بھی گفتگو کی، جن میں سردار خالد حسین مگسی، عبدالعلیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

وزیراعظم نے تمام رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے ملکی ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Scroll to Top