چیف خطیب طیب قریشی نے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا، پوری قوم ایک ہو کر اس کے خلاف کھڑی ہوگی۔
اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کے اسلامی تشخص پر بھی زور دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو خاص مقام دیا ہے۔ حرمین شریفین کی حفاظت ہو یا عالمِ اسلام کی خدمت، پاکستان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔
خطیب نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج اور پولیس پر فخر ہونا چاہیے، کیونکہ یہ وردی والے کوئی اجنبی نہیں بلکہ ہمارے اپنے بچے ہیں، کسی کے بیٹے، کسی کے بھتیجے اور کسی کے بھائی جو ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ ان کی شہادتیں پوری قوم کا فخر ہیں اور ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔
آخر میں طیب قریشی نے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، دہشت گردی سے نجات دے اور ہمارے دلوں کی جائز حاجات پوری فرمائے۔





