ایرانی میزائل کے زوردار دھماکے نے جنوبی اسرائیل ہلا دیا، خوف کی لہر

ایرانی میزائل کے زوردار دھماکے نے جنوبی اسرائیل ہلا دیا، خوف کی لہر

ایران کے بیلسٹک میزائل حملے، اسرائیل میں 20 سے زائد زخمی، خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق ایران نے آپریشن “وعدہ صادق” کے تحت وسطی اسرائیل کے 10 مقامات کو کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ جنوبی اسرائیل کے شہر ڈیمونا میں میزائل ایک عمارت پر براہِ راست آ کر گرنے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

ایم ڈی اے (میگن ڈیوڈ ایڈم) ریسکیو ادارے کے مطابق جائے وقوعہ پر فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ میزائل حملے کے بعد زور دار دھماکہ ہوا اور ملبہ اطراف میں پھیل گیا، جس سے مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسی دوران شہر اور قریبی علاقوں میں دوبارہ خطرے کے سائرن بج اٹھے اور شہری خوفزدہ ہو کر شیلٹرز میں منتقل ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا نے حملے کے مناظر کو “INSANE FOOTAGE” قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا، جس میں دھماکے کی شدت اور علاقے میں مچی ہلچل واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق میزائل دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی، جس سے علاقے میں فوری طور پر ہنگامی کارروائی کا آغاز ہوا اور متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top