عیدالفطر، ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام

پاک فوج کے جوانوں نے عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں سے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سخت موسمی حالات اور برف پوش پہاڑوں پر فرائض انجام دینے والے جوانوں نے ملک بھر کے عوام کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی۔

اپنے پیغام میں پاک فوج کے جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کا دفاع ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہر لمحہ چوکس ہیں تاکہ قوم پُرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکے۔

جوانوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے وہ ہمہ وقت تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے دور ہیں، تاہم ملک کی سلامتی اور عوام کی خوشی ہی ان کے لیے سب سے بڑی عید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پوری قوم ایک ہو کر کھڑی ہوگی، خطیب طیب قریشی

پاک فوج کے جوانوں نے مزید کہا کہ قوم کا اعتماد اور محبت ان کے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہے، عید کے اس خوشگوار موقع پر جہاں پورا ملک جشن میں مصروف ہے، وہیں سرحدوں پر تعینات بہادر سپاہی وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔

Scroll to Top