فیلڈ مارشل اور اہلِ تشیع علماء کے درمیان ہونے والی ملاقات کو بھی جان بوجھ کر متنازع بنایا جا رہا ہے، علامہ آصف رضا علوی

معروف عالم دین علامہ آصف رضا علوی نے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کے برعکس معلومات پھیلانا ایک منظم مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مواد کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے جس سے اصل گفتگو کا مفہوم تبدیل ہو رہا ہے، یہ عمل دانستہ طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ غلط فہمیاں پیدا کی جا سکیں۔

علامہ آصف رضا علوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور اہلِ تشیع علماء کے درمیان ہونے والی ملاقات کو بھی جان بوجھ کر متنازع بنایا جا رہا ہے اور اسے سیاسی رنگ دے کر عوام میں غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس نشست میں شریک افراد نے خود اس پروپیگنڈا کو مسترد کیا اور کہا کہ پھیلایا جانے والا بیانیہ حقیقت کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی راولپنڈی میں اہل تشیع علما کرام سے ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اس وقت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حق کہنے، حق سننے، حق سمجھنے اور حق پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Scroll to Top