مجھے کسی نے ملاقات کیلئے نہیں بلایا، گلگت بلتستان کے صحافی وزیر برہان نے شیخ نیر کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا

گلگت بلتستان کے صحافی اور وزیر برہان نے شیخ نیر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ نیر کا یہ دعویٰ کہ فیلڈ مارشل نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا یہ سراسر جھوٹ اور گمراہ کن بیان ہے۔

وزیر برہان نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ نہ کوئی دعوت دی گئی اور نہ ہی شیخ نیر کو بلایا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر شیخ نیر اپنے دعوے میں سچے ہیں تو انہیں چاہیے کہ عوام کے سامنے ٹھوس ثبوت پیش کریں، ورنہ فوراً اپنی غلط بیانی پر قوم سے معافی مانگیں۔

صحافی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں اور میڈیا اور شخصیات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صرف حقائق پر مبنی معلومات فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل اور اہلِ تشیع علماء کے درمیان ہونے والی ملاقات کو بھی جان بوجھ کر متنازع بنایا جا رہا ہے، علامہ آصف رضا علوی

معروف عالم دین علامہ آصف رضا علوی نے بھی سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کے برعکس معلومات پھیلانا ایک منظم مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مواد کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے جس سے اصل گفتگو کا مفہوم تبدیل ہو رہا ہے، یہ عمل دانستہ طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ غلط فہمیاں پیدا کی جا سکیں۔

فیلڈ مارشل پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، جو لوگ جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں وہ اپنی غلاظت اُگل رہے ہیں، معروف عالم دین مفتی محمد فیضان

معروف عالم دین مفتی محمد فیضان نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر سے علمائے کرام کے وفد کی حالیہ ملاقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات امت مسلمہ کی یکجہتی اور تعاون کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

مفتی محمد فیضان نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو مثبت اور تعمیری سمجھتے ہیں۔

Scroll to Top