خیبر پختونخوا حکومت ناکام! مہنگائی نے سب ریکارڈ توڑ دیے، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

خیبر پختونخوا حکومت ناکام! مہنگائی نے سب ریکارڈ توڑ دیے، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

عیدالفطر کے موقع پر پشاور کے بازاروں میں مہنگائی نے اپنے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ گوشت، سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے، جس سے شہری شدید پریشانی اور مایوسی کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔ مارکیٹ میں گوشت، سبزیاں اور پھل کئی گنا مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں، جس سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی نے معاشی دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے اور عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے۔ شہری اب محتاط خریداری پر مجبور ہیں، اور کئی خاندان عید کی خوشیوں کے بجائے قیمتوں کی شدت پر فکر مند ہیں۔

متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ قیمتوں پر نظر رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی مؤثر حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔

Scroll to Top