خیبر پختونخوا میں عید کے موقع پر سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال! کفایت شعاری مہم کی دھجیاں اڑ گئیں ، رپورٹ میں تفصیلات سامنے آ گئیں

خیبر پختونخوا میں عید کے موقع پر سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال! کفایت شعاری مہم کی دھجیاں اڑ گئیں ، رپورٹ میں تفصیلات سامنے آ گئیں

عید الفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے، جس سے صوبائی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نہ صرف سیاحتی مقامات بلکہ شہری علاقوں میں بھی سرکاری گاڑیاں دندناتی رہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ اٹھارہ سے نچلے گریڈ کے ملازمین کو بھی سرکاری گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، جنہیں ماہانہ پیٹرول، گاڑیوں کی مرمت اور دیگر اخراجات بھی دیے جاتے ہیں۔ اس دوران متعدد محکموں کی گاڑیوں کے پرائیویٹ اور غیر ضروری استعمال کی تفصیلات صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو ارسال کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے بھی صوبائی حکومت کے ماتحت سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کی رپورٹ مرتب کر دی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری گاڑیوں کی نگرانی کی جائے، تاہم عید کے تین دنوں اور چاند رات میں یہ مہم ناکام ثابت ہوئی۔

رپورٹ میں واضح طور پر ان محکموں اور گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا ناجائز استعمال کیا گیا، اور اس عمل نے نہ صرف حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کو ہوا میں اڑا دیا بلکہ شہریوں میں بھی شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا بے دریغ استعمال عوامی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے اور اس کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

Scroll to Top