خیبر پختونخواحکومت نے صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تعلیم کارڈ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی سطح پر 2027کے تعلیمی سال میں عملی طورپر کام شروع کیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں تعلیم کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آئندہ تعلیمی سال کیلئے کتب کی چھپائی کاکام جاری ہے
جس کی وجہ سے تعلیم کارڈ آئندہ تعلیمی سال سے شروع نہیں کیاجاسکتا۔
صوبائی وزیر نے اس بارے بتایا کہ حکومت تعلیم کی فراہمی کیلئے ہرسال اربوں روپے خرچ کررہی ہے ، کتب کی چھپائی اور رسائی پر بھی اربوں خرچ ہورہے ہیں ،
جس میں کئی رکائوٹیں بھی موجود ہیں ، حکومت نے وسائل سے براہ راست طلبہ کو مستفید کرنے کیلئے اقدام اُٹھایا گیا ہے ۔صوبائی وزیر کے مطابق 2027کے تعلیمی سال سے کارڈ شروع کیا جائیگا