خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے ہمیشہ کی طرح اپنی ٹیکس وصولی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فروری میں اضافی ٹیکس کے محوصولات جمع کرلیے ،
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ امید رکھتے ہیں کہ پورے سال کے محصولات کے اہداف کو آگے بڑھائیں گے،
مشیر خزانہ نے خیبر پختونخوا کے محصولات میں 44 فیصد اضافے کو صو بائی حکومت کی بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف خیبر پختونخوا نے صوبائی ٹیکس وصولی میں بہت غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہیں
دوسری جانب ملک کی جی ڈی پی گروتھ رکی ہوئی ہیں، وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کی حکومت سے سیکھنا چاہیے، ہماری حکومت نے اپنے مقررہ وقت پر ٹیکس کو محصولات ادا کر کے ثابت کیا ہے کہ ہمارے صوبے کی معیشیت مستحکم ہے