خیبرپختونخوا حکومت نے 13 افسران کے تبادلے کر دیے

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے اعلیٰ سطح پر انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے 13 افسران کے تبادلے کر دیے ہیں۔

ٹرانسفر ہونے والے افسران میں گریڈ 20 کا ایک، گریڈ 19 کے تین اور گریڈ 18 کے پانچ افسران شامل ہیں۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے ان تبادلوں کے حوالے سے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے ہیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق گریڈ 18 کے پی ایم ایس افسر تنویر احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل سروس اکیڈمی تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ خالد خان کو ڈپٹی سیکرٹری لائیو اسٹاک اور نورالحق کو ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم آر یو تعینات کیا گیا ہے۔ نورالحق مشیر برائے انٹی کرپشن کے ساتھ بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔

اسی طرح شایان علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم آر یو کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ محمد سہیل اور بلال ناصر کو بھی اسی ادارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے جاوید اللہ محسود کے خدمات محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے حوالے کیے گئے ہیں، جبکہ اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کرم تعینات کر دیا گیا ہے۔

گریڈ 20 کے فضل قادر کو ممبر ایپلٹ ٹربیونل فار سیلز ٹیکس ان سروسز خیبرپختونخوا، جبکہ گریڈ 18 کے شہاب الدین کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے کامران خٹک کو ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: پروانشل مینجمنٹ سروس کے 14 افسران کے تبادلے

اس کے علاوہ، گریڈ 17 کی صبیحہ ہستم کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ، صوابی اور اختر منیر کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لاہور، صوابی تعینات کر دیا گیا ہے۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد انتظامی امور کو مزید بہتر بنانا اور سرکاری معاملات میں شفافیت لانا ہے۔

Scroll to Top