پشاور ہائی کورٹ نے گیس ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے صنعتی صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں پرانے نرخوں پر گیس کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے لکی سیمنٹ اور چراٹ سیمنٹ سمیت دیگر صنعتوں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اوگرا نے 26 جنوری 2025 کو گیس کی قیمت 3,000 روپے سے بڑھا کر 3,500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی تھی، تاہم وفاقی حکومت نے اس اضافے کو غیر منصفانہ طور پر نافذ کیا۔

وکیل نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی صنعتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے یہ صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، ملک میں تیل و گیس کی پیداوار کم

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت خیبرپختونخوا کو دیگر صوبوں کے برابر گیس فراہم کی جانی چاہیے۔

یاد رہے کہ نومبر میں بھی پشاور ہائی کورٹ نے اسی نوعیت کے ٹیرف اضافے کو معطل کیا تھا۔ عدالت نے گیس ٹیرف میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

Scroll to Top