پی ٹی آئی حکومت غیر سنجیدہ ،پرویز خٹک کو عہدہ دینا وزیراعظم کا اختیار ہے ،اپوزیشن لیڈر

پی ٹی آئی حکومت غیر سنجیدہ ،پرویز خٹک کو عہدہ دینا وزیراعظم کا اختیار ہے ،اپوزیشن لیڈر

یہ بات درست ہے کہ ن لیگ میں بہت سینئر کارکن موجود ہے جو 3 سے 4 بار ایم پی اے اور کئی بار ایم این اے رہ چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عبا د نے پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہارپورٹر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ ن لیگ میں بہت سینئر کارکن موجود ہے جو 3 سے 4 بار ایم پی اے اور کئی بار ایم این اے رہ چکے ہیں۔

میرا مطلب ہے کہ صابر شاہ ہمارے سابقہ صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں ۔اسی طرح جھگڑا اور باقی بڑے بڑے نام گنتی میں آئینگے لیکن یہ وزیراعظم کا اختیار ہے ہم نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں اور انہوں نے شہبا ز شریف کو وزارت اعلیٰ کیلئے شہباز شریف کا نام دیا تو ہمیں وزیراعظم کے ہر جائز فیصلے کو بھی تسلیم کرنا ہوگا۔

موجودہ وزیراعلیٰ کے بارے میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپورمولا جٹ نئی ڈائیلاگ کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے پی ٹی آئی کی کوئی کارکردگی نہیں ہے اور ان کی ساری کارکردگی عمران خان سے شروع اور عمران خان پر ختم ہے ،

اب بھی ہمارے صوبے کے وسائل عمران خان کی رہائی کیلئے استعمال ہورہے ہیں ۔ ایک سال میں ایک بھی اسمبلی سیشن اپنے ٹائم پر نہیں ہوا ، روزانہ لاکھوں روپے کا اسمبلی کاخرچہ ہے ۔ابھی آپ دیکھ لیں کہ کئی مہینوں سے اسمبلی کے سیشنز ملتوی ہورہے ہیں ۔

یہ کیوں ہورہاہے صرف اس لیے کہ اسمبلی ممبران کی صرف اور صرف ٹی اے ڈی اے بن رہی ہیں ۔جس کا بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے ۔سنگجانی میں کیا ہوا ، ڈی چوک میںکیا ہوا ، لاہور میں کیا ہوا کیا بس یہی مسائل ہیں ہمارے صوبے کے ؟کیا ہمارے صوبے میں بے روزگاری نہیں ،غربت نہیں ، ہیلتھ کے مسائل نہیں ،

تعلیم کے مسائل نہیں ہیں ؟کئی دفعہ ہم نے اسمبلی میں ان موضوع پر بحث کی کوشش کی ہےلیکن یہ پی ٹی آئی کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے ۔ایک ہماری بدقسمتی یہ بھی ہے کہ گورنر ہائوس اور وزیراعلیٰ ہائوس کی ایک دوسرے کیساتھ نہیں لگتی ، ان کو اعتماد نہیں ہے

اور گورنر کو سمری نہیں بھیجتے رپورٹر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عباد نے کہا کہ جو ممبر درخواست پر سیشن بلاتے ہیں ، تو یہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کورم وہی پورا کرینگے ۔لیکن یہ غیر سنجیدہ جو ضروری ایشوز پر کوئی گفتگو نہیں ہورہی ۔

Scroll to Top