Govt school

ایبٹ اباد، مالک اراضی نے گورنمنٹ پرائمری سکول باغ کو تالا لگا دیا

ضلع ایبٹ آباد میں محکمہ تعلیم کی جانب سے وعدے کے مطابق چوکیدار بھرتی نہ کرنے پر اراضی مالک نے سرکاری سکول کو تالا لگا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ اباد میں گورنمنٹ پرائمری سکول باغ کو مالک اراضی نے تالا لگا دیا، جس سے مذکورہ سکول میں زیر تعلیم 300 بچوں کا مستقبل داو پہ لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال نومبر 2024 کو بھی مالک اراضی کا چوکیدار کا آرڈر نہ ہونے کی وجہ سے سکول بند کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد معززین علاقہ اور محکمہ کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا کہ ہفتے میں چوکیدار بھرتی ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہونے پر اج سکول بند کر دیا گیا ہے، محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کی نااہلی سے سکول ایک بار پھر بند ہو گیا۔

Scroll to Top