بنوں حملے میں شہادتوں کی تعداد بارہ ہوگئی، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس حملے میں تین معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے، جب کہ باقی شہری بارودی دھماکے اور بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت کے ملبے میں دب کر جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق، فتنہ الخوارج کے باقی ماندہ دہشت گردوں کا افغانستان سے رابطہ جاری ہے اور وہ فون کے ذریعے اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بنوں حملہ کی مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آخری خارجی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

سیکیورٹی فورسز نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو دہشت گردوں سے صاف کر دیا اور حالات کو قابو میں کیا۔ فورسز کی جانب سے علاقے میں کارروائیاں جاری ہیں تاکہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا سکے۔

Scroll to Top