Arbab Niaz Cricket Stadium

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام خود سے منسوب کیے جانے پر عمران خان کا اظہار ناراضگی

پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام خود سے منسوب کیے جانے پر عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ حکومت کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا پرانا نام بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی، بانی نے کہا ہے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔

علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے، آج ہماری بشری اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بلکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، بانی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے وہ بانی کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل

Scroll to Top