چیمپئنز ٹرافی 2025 کا دوسرا سیمی فائنل آج لاہور میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دن دو بجے کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے تربیتی سیشنز مکمل کر لیے ہیں اور سیمی فائنل کے لیے پرجوش ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اپنے وارم اپ سیشن کا آغاز کیا، جس کے بعد فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹس پر بیٹنگ و بولنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔
کپتان مچل سینٹنر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور کی پچ دبئی کے مقابلے میں مختلف ہے اور انہیں اس میدان میں پہلے کھیلنے کا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سیمی فائنل کے لیے مکمل تیار ہے۔
دوسری جانب، جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کی اور کھلاڑیوں نے کیچز کی خصوصی مشقیں کیں۔ بیٹرز اور بولرز نے نیٹس پر اپنے آخری تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
یہ بھی پڑھیں چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دبئی جانا ضروری نہیں تھا، کیونکہ کھلاڑیوں نے گالف کھیل کر انجوائے کیا اور ری کور کیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کو اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پلان کے مطابق کھیلنے کا عزم ظاہر کیا۔
دونوں ٹیموں کی نظریں آج کے اہم میچ پر ہیں، جو کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے ایک قدم قریب لے جائے گا۔