بنوں: امن و امان کی صورتحال کے باعث بی ایس فرسٹ سمسٹر کا پرچہ ملتوی

بنوں یونیورسٹی نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بی ایس فرسٹ سمسٹر کا پرچہ جو آج 5 مارچ 2025 کو ہونے والا تھا

اگلے احکامات تک ملتوی کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ تاہم باقی تمام پرچے شیڈول کے مطابق کرائے جائیں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ آج 5 مارچ 2025 کو یونیورسٹی کی تمام ٹرانسپورٹ خدمات معطل رہیں گی اور طلبہ، اساتذہ کرام اور یونیورسٹی ملازمین کو کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

یونیورسٹی نے اپنے طلبہ اور عملے سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نازک صورتحال کو سمجھیں اور اپنے گھروں میں رہ کر تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں عوامی نیشنل پارٹی کا پختونخوا میں دہشتگردی پر حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

یاد رہے کہ بنوں میں حالیہ واقعے  کیوجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے جس کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ نے اس فیصلہ کو ضروری سمجھا تاکہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یونیورسٹی حکام نے کہا ہے کہ پرچے کے ملتوی ہونے کے فیصلے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی اور متاثرہ طلبہ کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے بہتر حل نکالا جائے گا۔

Scroll to Top