مردان ۔ نوشہرہ روڈ پر واقع ڈاؤن ٹاؤن کیفے میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین مزدور شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں محمد نعیم، عباس اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) ہسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے پیش آیا۔