سلمان اکرم راجہ کو عمران خان کی وجہ سے عہدہ نہیں ملا ، شیر افضل مروت

سلمان اکرم راجہ کو عمران خان کی وجہ سے عہدہ نہیں ملا ، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ عمران خان کی وجہ سے سیکریٹری جنرل نہیں بنے ، ان کی سفارش ایسی شخصیت نے کی جو دیگر چیزیںبھی کنٹرول کرتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک سال سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے بلکہ ہم تیزی سے اپنی سیٹو ں پر سیٹیں کھو رہے ہیں ۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی کو بڑی مایوسی ہوگی ،

اگر وہ ان لوگوں پر انحصار کرینگے ، اندھے کو نظر آنے لگتا ہے تو وہ سب سے پہلے اسی لاٹھی کو توڑ تا ہے جس سے چلتا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بھی اسوقت مایوسی کا شکار ہیں ، کنڈا پور ابھی تک تو وزیراعلیٰ ہیں لیکن شاید ان پر بھی جلد وار ہوگا ، انہیں بھی کھڈے لائن لگا دیا جائیگا۔

Scroll to Top