ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت
ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وکیل بھی آج عدالت میں پیش نہ ہوئے
جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری برقرار رہیں ، اڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت 25مارچ کو ہوگی ۔