رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید نے ائیرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمرہ کیلئے جانا چاہتے ہیں عدالت نے وزارت داخلہ کو نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنا یا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے نہیں دیا گیا
اور ائیرپورٹ پر طیارے سے آف لود کیاگیا واضح رہے کہ گذشتہ روز فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیاگیا تھا ۔