ہم نکلیں گے تو عمران خان رہا ہونگے سینیٹر فیصل جاوید

ہم نکلیں گے تو عمران خان رہا ہونگے سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نکلیں گے تو بانی پی ٹی آئی رہاہونگے ۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ۔احتجاج سے متعلق پارٹی حکمت عملی تیار کررہی ہے ۔

فیصل جاوید نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کو سیاسی نشانہ بنایاجارہاہے

عمران خان نے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا کہ جینا مرناعوام کیساتھ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جارہاتھا مجھے روک دیا گیا ، عدالتی حکمنامہ کے باوجود مجھے آف لوڈ کیاگیا۔

Scroll to Top