پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو ہماری جماعت اور ہماری جماعت کو ان کی جماعت (پی ٹی آئی)سے کچھ تحفظات ہیں جنہیں دور کرنا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی کو مزاحمت کی سیاست پر مجبور کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔
ہم مولانا صاحب کے تمام تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں، ہم عمران خان تک دونوں جماعتون کا موقف پہنچائیں گے انہوںنے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا صاحب اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوں ہم مزاحمت کی سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کیاگیا ہے ۔ ہم سیاسی لوگ سیاسی ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں ۔
رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا کہ ہم امریکہ سے بالکل امید نہیں لگا کے بیٹھےتھے ،ہمیں بائیڈن انتظامیہ کے کردار پر تحفظات تھے