انسداد دہشت گردی عدالت نے تین ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی

پشاور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعرات کے روز تین مشتبہ دہشت گردوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق، دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان، شادہ گل، فضل کریم اور ابراہیم نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں، جنہیں عدالت نے مسترد کر دیا اور ملزمان کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔

درخواست گزار کے بیان کے مطابق، تینوں ملزمان کو بھاگیاری چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا، اور ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور،ایک ہی خاندان کے 5 افراد رکشہ سمیت غائب، عدالت کا حکام سے جواب طلب

Scroll to Top