انسٹاگرام کا ٹک ٹاک کے مقابلے کی ایپ متعارف کرانے کا امکان

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے پہلے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ٹکر کا پلیٹ فارم تھریڈز متعارف کرایا گیا تھا۔

اب اسی کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام سے منسلک ہی نئی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام کے ملازمین سے خصوصی میٹنگ کے دوران پلیٹ فارم کے سربراہ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

انسٹاگرام کی جانب سے ایک ایسے وقت میں علیحدہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائی جا رہی ہے۔ جب امریکہ میں ٹک ٹاک کو پابندیوں کا سامنا ہے اور وہاں کے صدر نے ایپلی کیشن پر پابندی کے قانون کو فی الحال منسوخ کر رکھا ہے۔

ٹک ٹاک سے متعلق امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا ہے کہ مذکورہ چینی ایپ کو امریکی آپریشنز میں کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنا ہو گا۔ دوسری صورت میں ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

Scroll to Top