مہنگائی میں کمی نہ آنے پر حکومت کو جواب دینا چاہیے،ثناء اللہ مستی خیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل نے موجودہ حکومت کے خلاف سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا مہنگائی ختم ہوگئی؟ حکومت کس چیز کا جشن منارہی ہے؟

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت کو عوام کی حالت زار پر شرم آنی چاہیے، کیونکہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کا حل پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ “منتخب ممبران اسمبلی کو پارلیمنٹ کے اندر سے گھسیٹا گیا ہے، یہ ایک بڑی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب حکومت عوام کی سانسوں پر بھی ٹیکس لگائے گی اور قبروں پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی عروج پر، پشاور میں گوشت ہزار سے 13سو کلو میں بکنے لگا

مستی خیل نے اپنی گفتگو میں عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیحات غلط ہیں اور وہ عوام کے بنیادی حقوق کو نظرانداز کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے مسائل پر کسی بھی سنجیدہ اقدام کی عدم موجودگی سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

Scroll to Top