ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد سے داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری اس بات کی عکاس ہے کہ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان اور امریکا کا تعاون انتہائی اہم ہے۔
ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ شریف اللہ 13 امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، وہ اس وقت حراست میں ہے، جسے انصاف کیلئے امریکا منتقل کیا گیا ہے، پاک امریکا تعلقات سے متعلق ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ جہاں تک پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بات ہے تو یہ ہمارا مشترکہ مفاد ہے کہ دہشت گردی کیخلاف لڑیں۔
مزید پڑھیں:شریف اللہ نے کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا, امریکہ
رجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے انخلا کے ناقص انتظامات کئے، صدر ٹرمپ پہلے امریکا کی پالیسی کو جاری رکھیں گے، روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،