خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

 

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں رواں سال ایم پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق متاثرہ افراد پشاورکے رہائشی ہیں، ایک کی عمر 20 سال جبکہ دوسرے متاثر مریض کی عمر 42 سال ہے۔

مزید پڑھیں :پشاور میں دن دیہاڑے راہزنی کی وارداتیں، شہری عدم تحفظ کا شکار

محکمہ صحت کے مطابق 20 سال کا نوجوان کا کیس مقامی ہے جبکہ 42 سال کے متاثرہ شخص کی بیرون ملک ٹریول ہسٹری تھی، جو گزشتہ سال سعودی عرب سے آیا تھا۔

دونوں مریض خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھے ایم پاکس کی تصدیق کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت دونوں مریضوں کو گھر پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top