پی ڈی اے نے پلاٹوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا

پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا ہے اور رہائشیوں پر دیگر نئے چارجز بھی عائد کر دیے ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تین مرلے کے رہائشی پلاٹ کی ٹرانسفر فیس 11,250 روپے سے بڑھا کر 22,500 روپے کر دی گئی ہے۔
پانچ سے سات مرلے کے پلاٹوں کی فیس 31,500 روپے سے بڑھا کر 63,000 روپے مقرر کر دی گئی ہے.

جبکہ دو کنال تک کے پلاٹوں کی فیس 156,000 روپے سے بڑھا کر 312,000 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح، ایک کنال کے پلاٹ کی ٹرانسفر فیس 600,000 روپے سے بڑھا کر 1.2 ملین روپے کر دی گئی ہے۔

کمرشل پلاٹوں کی ٹرانسفر فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت دکانوں کی فیس 300 روپے فی مربع فٹ سے بڑھا کر 600 روپے فی مربع فٹ کر دی گئی ہے۔
مزید برآں، پی ڈی اے نے پارکوں اور کھیل کے میدانوں کے لیے چارجز عائد کر دیے ہیں جس میں رہائشیوں سے ماہانہ 1,000 روپے تک وصول کیے جائیں گے، ساتھ ہی سٹریٹ لائٹ چارجز بھی عائد کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نشے سے پاک پشاور (فیز تھری) مہم کا آغاز

Scroll to Top