پشاورکے علاقے ارمڑ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر عبدالباسط قتل

پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں نامعلوم مسلح افراد نے کلینک میں گھس کر ڈاکٹر عبدالباسط کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

مقتول کے بھائی وقار خان نے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ان کے بھائی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں کے ٹی ایچ اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

 

وقار خان کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں، لہٰذا نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری

ہے۔

Scroll to Top