پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 مارچ 2025 تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
یکم نومبر 2023 سے نافذ کیے گئے اس واپسی پروگرام کے تحت، تمام غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ 31 مارچ 2025 کے بعد غیر ملکیوں کی ملک بدری کا عمل شروع کر دیا جائے گا، اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپسی کے لیے کافی وقت دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ واپس جانے والے غیر ملکیوں کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے گا اور ان کے لیے خوراک، صحت کی دیکھ بھال، اور دیگر ضروری سہولتوں کا انتظام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں تیسرے روز بھی پاک افغان طورخم بارڈر پر حالات کشیدہ
پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے ہمیشہ ایک مہربان میزبان کا کردار ادا کیا ہے، اور اب بھی وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر رہا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ غیر ملکیوں کو پاکستان میں رہتے ہوئے قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے اور آئین کی پاسداری کرنا ہوگی۔