جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شمولیت کے لیے اپنی شرائط بتا دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو اپنی شرائط پیش کیں، اور اسد قیصر نے ان شرائط سے متعلق پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سے بات چیت بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی کئی شرائط وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین گنڈاپور سے متعلق ہیں، لیکن اسد قیصر نے تاحال علی امین گنڈاپور کو ان شرائط سے آگاہ نہیں کیا۔ اسد قیصر کی خواہش ہے کہ وہ ان معاملات پر براہ راست عمران خان سے بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (شیرانی)کا اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات، شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی کہ جے یو آئی نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور اس پر عمل درآمد عمران خان کے احکامات کے تحت کیا جائے گا۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ جے یو آئی (ف) نے ابھی تک اپوزیشن الائنس میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے، اور جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔