پشاور: تاریخی اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے اپنی 55 کنال قیمتی سرکاری زمین دوبارہ حاصل کرلی ہے،جو چارسدہ میں واقع ہے۔
وائس چانسلر ضیاء الحق نے اس کامیاب کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زمین پر غیر قانونی طور پر قابضین نے سبزی منڈی قائم کر رکھی تھی۔
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اس اراضی کو واپس حاصل کر کے یونیورسٹی کے مالی بحران کو حل کرنے اور تعلیمی پروگرامز میں وسعت لانے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر کا اضافی چارج سنبھال لیا
انہوں نے اس کامیاب آپریشن کے لئے صوبائی حکومت، محکمہ ہائر ایجوکیشن اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے قابضین سے یہ اراضی واگزار کرائی گئی۔