قبائلی طالبات کے لیے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کا تعلیمی اور ثقافتی دورہ

آٹھ مارچ 2025 کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ نے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والی 61 طالبات کے لیے ایک مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا۔

طالبات  کا تعلق خیبر پختونخوا کی قبائلی علاقہ جات سے تھی، جن میں خیبر، اورکزئ، مہمند اور باجوڑ سے تعلق رکھتی تھیں اور انہیں پاکستان کے مختلف تاریخی اور ثقافتی مقامات کی سیر کرائی گئی۔

طالبات کو پشاور میں واقع تاریخی قلعہ بالاحصار کا دورہ کروایا گیا، جہاں انہوں نے قلعہ کے میوزیم میں موجود تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی لی۔ اس کے علاوہ، راولپنڈی میں آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا گیا، جہاں طالبات کو پاک فوج کی تاریخ، شہداء کی قربانیوں اور غازیوں کے کارناموں پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد میں طالبات نے پاکستان مونیومنٹ اور فیصل مسجد کا دورہ کیا، جس سے انہیں ملک کی ثقافت اور تاریخ کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی۔ مری میں مال روڈ اور نتھیاگلی کی سیر نے طالبات کو قدرتی حسن کا بھی نظارہ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قبائلی صحافیوں سے ملاقات، خصوصی پیکجز اور گرانٹس کا اعلان

دورے کے آخری مرحلے میں طالبات کو ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی، آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر کا دورہ کرایا گیا۔ یہ دورہ طالبات کے لیے تعلیمی اور تفریحی لحاظ سے بہت مفید ثابت ہوا۔

فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے اس مطالعاتی دورے کا اہتمام کرنے پر طالبات نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ خواہش ظاہر کی کہ انہیں پاکستان کے دیگر اہم شہروں کا بھی دورہ کرایا جائے۔

Scroll to Top