آج خواتین کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔
لاہور کی اہم عمارتوں جیسے پنجاب اسمبلی، واپڈا ہاؤس اور الفلاح بلڈنگ پر پنک لائٹس روشن کی گئی ہیں تاکہ خواتین کے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس صنفی مساوات کی سب سے بڑی داعی ہے اور وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس میں خواتین افسران کا کردار بے حد اہم ہے اور وہ مختلف شعبوں جیسے لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا: یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کیلئےروشن مستقبل کارڈ اورسہارا کارڈکااجرا
ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء اور غازیوں کی بہادری پر ان کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی عورت پہلے سے زیادہ باشعور، باہمت اور بااختیار ہو چکی ہے اور پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہماری فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔