پی ٹی آئی اور مولانا کے درمیان فاصلے کم کرنے میں وقت لگے گا, جنید اکبر

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان فاصلے اتنے زیادہ ہیں کہ دونوں کو قریب لانے میں وقت لگے گا۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی اختلافات بہت گہرے ہیں اور انہیں قریب لانے کے لیے مزید وقت درکار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اس میں وقت لگے گا۔

جنید اکبر نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں جیل میں پی ٹی آئی کی بانی کے ساتھ ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کا اہتمام نہیں کیا جا رہا، جو ایک بدقسمتی ہے۔

صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے عید کے بعد دوبارہ احتجاج کرنے کے ارادے کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کا مقصد مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ ملانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بالواسطہ اور بلاواسطہ ہوتے ہیں، ہمیں کوئی شرم نہیں, جنید اکبر کا بڑا بیان

جنید اکبر نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان احتجاج میں شامل ہوتے ہیں تو یہ پی ٹی آئی کے لیے خوشی کی بات ہوگی، لیکن اگر وہ نہ آئیں تو پارٹی اپنے کارکنوں پر انحصار کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد کسی پر احسان کرنا نہیں ہے، بلکہ تحریک کے خدوخال پر مشاورت کے لیے عمران خان سے رائے لی جائے گی۔

Scroll to Top