اشیاخوردونوش کی قیمتیں مناسب ریٹ پر لیکن کہیں پر رمضان سستا بازار نظر نہیں آرہا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
رمضان کے شروع میں مہنگائی عروج پر تھی ،دکاندار وں کی اپنی من مانیاں ،ا س پرحکومت اور انتظامیہ کی طرف کوئی کنٹرول بھی نہیں تھا ۔لیکن جب لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے اورمہنگائی کیخلاف شور مچانا شروع کردیاتواس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔
انتظامیہ نے ریٹ لسٹ جاری کردیا۔پہلے بنیادی اشیاکی قیمتیں بہت زیادہ تھی لیکن انتظامیہ کے اقدام کے بعد ریٹ میں کمی واقع ہوئی ہے ۔یہ انتظامیہ کا اچھا اقدام ہے کہ چیک اینڈ بیلنس شروع کیا ہے کہ انتظامیہ چیک اینڈ بیلنس جاری کیا ہوا ہے۔
چکن اور گوشت کے علاوہ سبزیوں اور فروٹ کا قیمت بھی برقرار ہے اور مناسب ریٹ پر دستیاب ہے ۔ان دونوں چیزوں کے علاوہ جو دال ، چینی ،چاول اور گھی وغیرہ ہے ان کی قیمتیں بھی مناسب ریٹ پر ہے انتظامیہ نے کہا کہ سستے بازار لگائیں گے جو موجود نہیں ہے ۔جس کے باعث شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا ہے ۔