ہزارہ موٹر وے کی سرنگوں میں لائٹس اور وینٹیلیشن سسٹم خراب،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ہزارہ موٹر وے کی سرنگوں میں لائٹس اور وینٹیلیشن سسٹم خراب،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

مانسہرہ ہزارہ موٹر وے جو اپنی خوبصورتی اور بہترین سفری سہولیات کی وجہ سے مشہور ہے اب شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بننے لگی ہے۔

ہزارہ موٹر وے کی سرنگوں میں لائٹس اور وینٹیلیشن سسٹم خراب، شہری پریشان موٹروے کے قیام کے چند سالوں بعد ہی مانسہرہ سے بٹگرام تک موجود تمام سرنگوں میں روشنی کے لیے نصب لائٹس اور وینٹیلیشن سسٹم خراب ہو چکے ہیں۔ جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ سرنگوں کے اندر اندھیرا ہونے کی وجہ سے سفر کرنا خطرناک ہو چکا ہے، جبکہ وینٹیلیشن سسٹم بند ہونے سے گاڑیوں کا دھواں جمع ہو رہا ہے، جو سانس لینے میں دشواری پیدا کر رہا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر لائٹس اور وینٹیلیشن سسٹم کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ ہزارہ موٹر وے کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین موٹرویز میں ہوتا ہے، تاہم اس کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر اس مسئلے کو حل کریں تاکہ یہ موٹروے اپنی اصل حالت میں برقرار رہے اور شہری بلا خوف و خطر سفر کر سکیں۔

ہزارہ موٹر وے کے قیام سے شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے بہترین شاہراہ کا اضافہ ہوا بلاشبہ ہزارہ موٹر وے دیگر موٹروے کے مقابلے میں اپنی خوبصورتی کے اعتبار میں الگ مقام رکھتی ہے تاہم موٹروے کے قیام کے چند سالوں بعد ہی سرنگوں کے اندر لائٹس اور وینٹیلیشن کے لئے نصب پنکھے خراب ہوگئے ہیں جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کردیا ۔ شہریوں ذمہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مانسہرہ سے بٹگرام تک تمام سرنگوں میں فوری طور پر روشنی اور گاڑیوں کی آلودگی کے خاتمہ کے لئے قدامات اٹھائے تاکہ کسی بھی بڑے ممکنہ حادثات سے محفّوظ رہا جا سکے

Scroll to Top