اے این پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان سانگڑئی میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق متوکل خان اےاین پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے ،یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انہوں نے گزشتہ جنرل الیکشن میں اے این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ ا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق متوکل خان تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ سانگڑئی کے مقام پر ان کی کار گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں متوکل خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ۔