عید الفطر 2025 کے موقع پر 9 دن کی طویل چھٹیوں کا امکان، مگر کیسے؟

پاکستان میں عید الفطر 2025 کے موقع پر عوام کو 9 دن کی طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ عید الفطر 2025 کے چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کے مطابق پاکستانی 29 مارچ سے 6 اپریل تک 9 دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

سپارکو کی پیشگوئی کے مطابق، عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

ممکنہ تعطیلات کا شیڈول

عام طور پر عید کی سرکاری تعطیلات 3 دن پر مشتمل ہوتی ہیں، تاہم اگر حکومت 29 مارچ (ہفتہ) سے 2 اپریل (بدھ) تک باضابطہ تعطیلات کا اعلان کرتی ہے اور 3 اور 4 اپریل (جمعرات و جمعہ) کو بھی اضافی چھٹیاں دیتی ہے، تو یہ تعطیلات مسلسل 9 دن کی چھٹیوں میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

سرکاری اعلان کا انتظار

ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے، اور سرکاری تعطیلات کا شیڈول حکومت کی منظوری اور چاند نظر آنے کے اعلان پر منحصر ہوگا۔

عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان

ماہرین فلکیات کے مطابق، رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا، اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد عید الفطر یکم اپریل کو ہو سکتی ہے، تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

یاد رہے کہ رمضان اسلامی قمری کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے، جو روزے، عبادت اور خیرات کے لئے خاص سمجھا جاتا ہے۔

Scroll to Top