پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے بارے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا ، اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ملکر جامع پلان لیکر آرہے ہیں ،انہو ں نے کہاکہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے بارے پارٹی کی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہوگا ۔ اپوزیشن کیساتھ بات چیت جاری ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ تمام ورکرز کیخلاف ایف آئی آر واپس لی جائے اور گرفتار ورکرز کو آزاد کیاجائے ۔اسی ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایاجائے گا ، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کواکٹھا کرینگے
انہوں نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے ،حکومت کو فوری طوپر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہیے ۔