وفاقی وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی قیادت میں خصوصی کمیٹی نے چلاس اور گلگت بلتستان کا دورہ کیا،
دورے کے دوران وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینیر امیر مقام کی سربراہی میں وفد نے متاثرین بھاشا ڈیم سے ملاقات کی۔
شرکا سے خطاب میں وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ متاثرین بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کی بحالی اور علاقے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چولہا پیکیج، آبادکاری پروگرام، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر انجینیر امیر مقام نے دورے کے دوران چلاس میں دانش سکول کے قیام کے لیے وزیراعظم سے خصوصی سفارش کا وعدہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب،وزیراعلیٰ کا ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ
واپڈا کی جانب سے متاثرین کے لیے واپڈا کالج میں سیشن ڈبل کرنے اور میڈیکل و انجینئرنگ طلباء کی فیسوں میں کمی کے حوالے سے بھی اعلان کیا۔
امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ کے تحت بننے والے 23 اسکولز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ زمین کے معاوضے کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے۔
واپڈا کی جانب سے متاثرین کے لیے واپڈا کالج میں سیشن ڈبل کرنے اور میڈیکل و انجینئرنگ طلباء کی فیسوں میں کمی کے حوالے سے بھی اعلان کیا۔
وفاقی وزیر امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ سی بی ایم کے تحت بننے والے 23 سکولوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ زمین کے معاوضے کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے۔