چیمپئنز ٹرافی 2025 کا تاج بھارت کے سر سج گیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا تاج بھارت کے سر سج گیا

بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بن گیا۔

بھارت نے نیوزی لینڈ دیا ہوا 252 رنز کا ہدف 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کپتان روہت شرما76 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

شریاس ایئر نے 48،شبھمن گل نے 31،اکشر پٹیل نے 29 رنز بنائے جبکہ ویراٹ کوہلی فائنل میچ میں ایک رن بنا سکے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت ثابت کرے وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہے ؟ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا چیلنج

کیویز کی جانب سے ڈیری مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، مچل بریسویل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا جڈیجا اور محمد شامی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Scroll to Top